پاکستان خصوصاً بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلیپر تعاون فراہم کیا جائے، سردار عبدالرحمان کھیتران

برازیل / کوئٹہ (آن لائن) برازیل میں کلائمیٹ چینج سے متعلق عالمی سطح کا اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے ماہرین، حکومتی نمائندوں اور ماحولیاتی اداروں نے شرکت کی۔ بلوچستان کی نمائندگی صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کی جو اس عالمی فورم پر بلوچستان کے کیس کو موثر انداز میں پیش کرتے ہوئے نمایاں مرکزِ توجہ رہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے خطاب میں کہا کہ”بلوچستان2022/نارتھ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پچھلے چند برسوں میں خشک سالی، سیلاب، بارشوں میں بے قاعدگی، گلیشیئر پگھلا اور زراعت پر شدید اثرات نے صوبے کو نئے چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ پاکستان خصوصا بلوچستان کو تکنیکی مدد، گرین فنڈز، جدید واٹر مینجمنٹ، جنگلات اور پانی کے تحفظ اور ای۔موبیلٹی ٹیکنالوجیز کی فراہمی میں تعاون فراہم کیا جائے۔سیمینار میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے مختلف ممالک کے وزرا و ماہرین سے ملاقاتیں بھی کیں اور بلوچستان میں جاری ماحول دوست پراجیکٹس پانی؛جنگلات کی بحالی، سموگ میں کمی، صاف توانائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بریف کیا۔شرکا نے بلوچستان کے ماحولیاتی مسائل اور وزیر کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پسماندہ اور شدت سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔برازیل میں پاکستانی اسٹال کو بھی بھرپور پذیرائی ملی، جہاں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ ماڈلز، ماحول دوست اقدامات اور گرین ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے ان منصوبوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکٹریری پی ایچ پی ہاشم غلزئی،ڈپٹی سیکٹری ٹیکنیکل تنویر جاموٹ،یوسف جیمز بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں