صدر زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت دوبارہ طے کرنے کا بل منظور کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں وہ بل بھی شامل ہے جس کے تحت چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدتِ ملازمت کو بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تقرری کے بعد دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ صدر نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025، اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی، ان منظوریوں کے نوٹیفکیشنز بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے۔ صدر کی منظوری کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں