مچھ میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع، کوئٹہ پشین، زیارت، مستونگ کو فراہمی معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ بولان کے علاقے مچھ میں گزشتہ روز متاثرہ گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق گزشتہ روز شکار پور سے آنیوالی 18 انچ گیس پائپ لائن مچھ میں متاثر ہوگئی تھی جس کے باعث بلوچستان کے چند اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ سدرن کمپنی کے مطابق متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد شروع کردیا گیا ہے۔ مذکورہ علاقے میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے کوئٹہ، پشین، زیارت، مستونگ کو فراہمی معطل ہے، تاہم کوئٹہ میں گھریلو امور کی انجام دہی کیلئے جزوی طور پر گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گیس پائپ لائن کی مرمت اور بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں