سوراب، حیات بلوچ کے قتل کیخلاف مشعل بردار ریلی نکالی گئی

سوراب:برمش یکجہتی کمیٹی سوراب کے زیر اہتمام سوراب میں کینڈل واک کا انعقاد کیا گیا اور شہید حیات بلوچ کی یاد میں شمع روشن کئے گئے واک میں برمش یکجہتی کمیٹی کے ممبران سمیت نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کفر کے ساتھ زندہ رہ سکتا ہے لیکن نا انصافی کے ساتھ نہیں انہوں نے کہا کہ جس دن شہید حیات بلوچ کی خون میں لت پت نعش سڑک کنارے پڑی تھی اور وہاں پر اس کے بوڑھے والدین جس نوحہ کناں نظر آرہے تھے اس واقعہ نے پوری انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے یہ مہذب معاشروں کا آئینہ دار نہیں، انہوں نے کہا کہ شہید حیات بلوچ ایک بے ضرر انسان تھے وہ اپنے والدین کا خواب پورا کررہے تھے اور اپنے علم کی پیاس بجھارہے تھے جسے بے دردی کے ساتھ شہید کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں