پی بی 45 کوئٹہ، الیکشن ٹریبیونل کا محمد عثمان پر کانی کی جانب سے دائر کی گئی الیکشن پٹیشن خارج کردی
کوئٹہ (آن لائن) جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ٹریبیونل نے میر محمد عثمان پر کانی کی جانب سے دائر کی گئی الیکشن پٹیشن خارج کر دی۔ یہ پٹیشن حلقہ پی بی 45 کوئٹہ VIII کے 15 متنازعہ پولنگ اسٹیشنز میں مبینہ دھاندلی کے الزام کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی۔ الیکشن ٹریبیونل نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پٹیشنر مذکورہ 15 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ پٹیشنر کی جانب سے کیس کی پیروی کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ علی مدد جتک کی جانب سے کیس کی پیروی چوہدری حسن مرتضی مان ایڈوکیٹ اور راجیش ناتھ کو ہلی ایڈوکیٹ نے کی۔
Load/Hide Comments


