خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے اہم کارندے سمیت23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک :انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( ائی ایس پی ار ) کے مطابق 16-17 نومبر 2025 کو خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر باجوڑ ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیاآپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 خوارج، بشمول خوارجی سرغنہ سجاد عرف ابوذر ہلاک ہو گئے۔ائی ایس پی ار کے مطابق ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بنوں ضلع میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 12 خوارج کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا۔فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ائی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے وڑن (جسے نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی نے منظور کیا) کے تحت غیر ملکی امداد یافتہ اور سرپرستی شدہ دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مٹانے کے لیے اپنی انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔دریں اثنا خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ائی ایس پی ار کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل اور مو¿ثر دباو¿ کے باعث اب اسان اہداف کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔


