پنجاب میں قومی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات

لاہور (آن لائن) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات آج اتوار کو ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ووٹنگ کل ہوگی۔صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ووٹنگ اتوارکو ہوگی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر فوج / سول آرمڈ فورسز سیکورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران فوج / سول آرمڈ فورسز سیکورٹی فراہم کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں