این اے 251 سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، الیکشن ٹریبونل کادوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیر احمد پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانےکا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ حلقے سے منتخب مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو چیئرمین پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی خوشحال خان نے چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں