مچھ کے قریب جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ذرائع
کوئٹہ (آن لائن) بولان کے علاقے مچھ اورآب گم کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین بحفاظت سبی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔
Load/Hide Comments


