ڈیرہ مراد جمالی، ریلوے ٹریک پر نصب ساڑھے تین کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی (صباح نیوز) ڈیرہ مراد جمالی صدر تھانہ کی حدود ریلوے ٹریک سے ساڑھے تین کلو بارودی مواد برآمد۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی۔ بم ڈسپوزل عملے نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر چند منٹ بعد جعفر ایکسپریس ٹرین گزرنے والی تھی۔
Load/Hide Comments


