کوئٹہ ہزارہ ٹاﺅن، گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، خاتون اور 3 بچے زخمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ خاتون اور بچے زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن کرانی روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق محلہ امام باقر ہزارہ ٹاﺅن کوئٹہ میں ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں بی بی عذرا زوجہ سید ناصر عمر 40 سال قوم ہزارہ ساکنہ ہزارہ ٹاﺅن کرانی روڈ کوئٹہ، سحر عمر 15 سال، حسینہ عمر 12 سال، عباس عمر 9 سال ہے۔
Load/Hide Comments


