لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ
لورالائی (صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے لورالائی اور گردونواح میں آج صبح 05 بجکر 09 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جان و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
Load/Hide Comments


