حب گلیکسی ٹاﺅن کے گھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا
حب (نمائندہ انتخاب) حب گلیکسی ٹاﺅن کے گھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا گیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب حب سٹی تھانے کی حدود میں واقع علاقہ گلیکسی ٹاﺅن کے ایک گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ خاتون سلمیٰ زوجہ ندیم کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد علی بخش کھوسہ نے بتایا ہے کہ جس کمرے اور گھر میں واقعہ رونما ہوا وہاں پر مقتولہ کے شوہر ندیم اور مقتولہ کے دو بھائی رستم اور درویش موجود تھے جو کہ وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


