نوکنڈی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خودکش دھماکوں میں استعمال کرنا اخلاقی بدعنوانی ہے، ظہور بلیدی
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چاغی کے علا قے نوکنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا ہے کہ خودکش بم دھماکوں اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ناپختہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی برین واشنگ دراضل ان دہشت گرد نیٹ ورکس کی بربریت اور اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کرتی ہے شاباش دیتاہوںفورسز کو جن کی بروقت جوابی کارروائینےتمام دہشت گردوں کو مار ددیا اوربلوچستان اور پاکستان بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے
Load/Hide Comments


