حب، مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر کے قریب مسافر بردار کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان نہیں ہوا، شاہراہ پر ٹریفک معطل
حب (نمائندہ انتخاب) مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر کے قریب دلتوس کے مقام پر مسافر بردار کوچ میں اچانک بھڑک اٹھی ،آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میںلے لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئے،گاڑی میں آگ لگنے کے سبب مکران کوسٹل آئی وے پر ٹریفک کی روانی معطل جس کی سبب چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب دلتوس کے مقام پر مسافر بردار کوچ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحوں میں آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاواقع کی اطلاع پر میونسپل کمیٹی اوتھل کی فائربریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور مسافروں کو باحفاظت کوچ سے نکالا گیا مزید برآں مکران کوسٹل ہائی دلتوس کے مقام پر مسافر کوچ میں آگ لگنے کے سبب چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی جس کی وجہ سے مسافرگاڑیوں میںمحصور رہے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


