شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران فورسز نے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا گیا: “سیکیورٹی فورسز نے میرعلی کے عمومی علاقے میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا آپریشن کے دوران اپنی فوج نے خوارج کے ایک ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔”آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور دہشت گرد اسپن وام میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے تھے۔

اس سے قبل بنوں کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سجاد خان کے مطابق آج میران شاہ کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد اس وقت شہید ہو گئے جب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سرکاری افسر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں