نوشکی، انسانی سمگلرز کی گاڑی اُلٹ گئی، 9افراد زخمی
نوشکی:غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافروں کی گاڑی الٹنے سے 9افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مسافروں کی گاری مل کے علاقے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ۔ تحصیلدار نوشکی کے مطابق زخمیوں کا تعلق آزاد کشمیر اور صوبہ پنجاب سے ہے جو غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چارہے تھے ۔
Load/Hide Comments


