تحریک تحفظ آئین اور پی ٹی آئی کا اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا میپ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں رواں قومی اسمبلی سیشن، اڈیالہ کے باہر عمران خان کی بہنوں، سیاسی کارکنوں پر حملہ اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی قیادت موجود تھی۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی منتظر بہنوں اور سیاسی کارکنان پر ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments


