شمالی وزیرستان، میر علی میں مسلح افراد نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ایاز کوٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
پشاور (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں تازہ ترین واقعے میں گزشتہ رات دیر گئے میر علی تحصیل کے گاﺅں خوشحالی میں نامعلوم حملہ آوروں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ایاز کوٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ رہائشیوں کے مطابق ایک طاقتور دھماکہ خیز مواد نے اسکول کی عمارت کے بڑے حصے کو ملبے میں تبدیل کر دیا۔ یہ ادارہ 600 سے زائد طلباءکی خدمت کر رہا تھا، جن میں سے اکثر کو اب اپنی تعلیم اچانک روک دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


