فیض حمید ایک ادارہ کے ملازم تھے، سزا اندرونی معاملہ ہے، جب ہماری حکومت آئیگی تو اس کا حساب کتاب کیا جائیگا، سہیل آفریدی

راولپنڈی (آئی آئی پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ فیض حمید ایک ادار ہ کے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمید کو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ جب سیاسی بات ہو گی تو اس پر بھرپور جواب دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ایک وزیراعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، پرسوں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے، یہ لوگ تصدیق شدہ چور ہیں، جب ہماری حکومت آئیگی تو اس کا حساب کتاب کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس بانی پی ٹی آئی کیا جائے، یہ 1947ءسے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں، 9 اپریل 2022ءسے ان کا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی پی ٹی آئی سے عشق کرتی ہے، ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کہ کس وقت تک بیٹھنا ہے اور کس وقت تک نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے