تحریک التواء ، زمرک اچکزئی اور نعیم بازئی ناراض ہوئے انکی ناراضگی دور کرنے کیلئے معذرت خواہ ہوں اصغر خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ کچھ روز پہلے بلوچستان اسمبلی میں چمن بارڈر بارے تحریک التواء پر صوبائی وزیر انجنیئر زمرک خان اچکزئی اور صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی کے ساتھ کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں جو ختم ہوگئی ہیں۔ تحریک التواء کے بعد میڈیا سے گفتگو پر دونوں معزز اراکین نے ناراضگی کا اظہار کیا اور انکی ناراضگی دور کرنے کیلئے معذرت خواہ ہوں۔ اے این پی کے صوبائی صدر کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور تمام معاملات پر اپنے اراکین و رہنمائوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں