میں اور ڈاکٹر ماہا جلد شادی کرنے والے تھے، دوست جنیدکا دعوی
کراچی:کراچی میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی شاہ کے دوست جنید نے دعوی کیا ہے کہ وہ اور ڈاکٹر ماہا جلد شادی کرنے والے تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہا کے قریبی دوست جنید کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، جس میں انہوں نے کہاکہ مرحومہ ماہا علی شاہ سے میرے روابط 4 سال سے تھے، ہم جلد ہی شادی کرنے والے تھے۔جنید نے پولیس کو بتایاکہ ماہا کا اکثر اپنے والدین سے جھگڑا رہتا تھا، میں ماہا کو روز نجی اسپتال میں پک اینڈ ڈراپ کرتا تھا۔جنید نے بتایاکہ جس دن اس نے خودکشی کی اس دن مجھے گھر آنے سے منع کیا، ماہا گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ڈپریشن میں رہا کرتی تھی۔
Load/Hide Comments


