مچھ، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق
مچھ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی دوپہر کان کن مچ کی مقامی کوئلہ کان میں کام کر رہے تھے کہ مٹی کا تودہ ایک کان کن پر گرا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مائنز انسپکٹر مچ جمعہ خان ریسکیو ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کان کن کی نعش کو ریسکیو ٹیم نے باہر نکال کر مچ ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


