سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جاگرا، حادثے میں 14 افراد جاں بحق، کئی زخمی

لاہور (ویب ڈیسک) سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جاگرا، حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جا رہے تھے تاہم شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر منی ٹرک سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جاگرا۔ ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور دیگر شدید زخمی ہونے والے افرد کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ حادثے کا شکار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے