وادی تیراہ، برف باری میں پھنسے 1500 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا، ریسکیو 1122
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں برف باری میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے اور اب تک 1500 سے زائد افراد اور 350 گاڑیوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 100 سے زائد افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ خیبر، پشاور، مردان، نوشہرہ اور صوابی کے 120 سے زائد اہلکار اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


