بلیدہ پولیس نے خواتین و بچوں سمیت 32 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا، دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں

تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 32 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں 12 مرد اور 20 خواتین و بچے شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق یہ بلیدہ زامران کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے، کارروائی کے دوران 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، جبکہ ان کے 4 ڈرائیور اور سیکنڈ ڈرائیور بھی گرفتار کر لیے گئے، جن کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے، زیر حراست افغان باشندوں کا تعلق کابل، ہرات، سرپل، بغلان، بادغیس، فراح اور دیگر علاقوں سے بتایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے