کروناکے باعث سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی
کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر ایئر پورٹس اور اطراف میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ سی اے اے نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو بھی احکامات جاری کر دیئے، وزیٹر ایئرپورٹ پر داخلے پر پابندی ہو گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ داخل ہونیوالے مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا۔ ایئر پورٹس اور اطراف میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے ایک فرد کو اجازت ہو گی۔
Load/Hide Comments