لبنان جنگ بندی کی مدت تک تجارتی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھول دی، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھونے کا اعلان کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’لبنان میں جنگ بندی کے مطابق، جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے آبنائے ہرمز کے ذریعے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کو مکمل طور پر کھلا قرار دیا جاتا ہے۔‘ یہ جہاز جس راستے سے گزریں گے اس کے متعلق انھوں نے مزید وضاحت کی کہ ’اس مربوط راستے سے جس کا اعلان پہلے ہی ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے کیا جا چکا ہے۔‘
Load/Hide Comments


