ایران نے مذاکرات کیلئے اپنی تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بھیج دیں، ایرانی سرکاری میڈیا
ویب ڈیسک : ایران نے مذاکرات کیلئے اپنی تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بھیج دیں۔ایران کے سرکاری میڈیا ارنا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تجویز جمعرات کو بھیجی گئی ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کئی ممالک مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکرات میں باضابطہ ثالث کی حیثیت پاکستان کو حاصل ہے۔اسماعیل بقائی کے مطابق اگر مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


