بلوچستان کو درپیش مسائل کا حل ،تمام اسٹیک ہو لڈرز کو مل بیٹھ کر نکالنا چاہیے ، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہۛپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنر ل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش تمام مسائل کا حل سیاسی قیادت سمیت تمام اسٹیک ہو لڈرز کو مل بیٹھ کر نکالنا چاہیے ایک دوسرے پر تنقید سے ملک اور صوبے کے نقصان کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، بلوچستان میں پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے یہ اہم ترین وقت ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے گزشتہ ایک دیہائی کے دوران بہت سے دلخراش واقعات دیکھے جنکا صوبے لوگوں کی معاشرتی اور معاشی زندگی پر بہت گہرا اثر ہوا ہے اب جب بلوچستان میں حالات بہتر ہوئے ہیں ہمیں ان حالات کو مزید بہتری کی طرف لیکر جانے کی ضرورت ہے صوبے کے عوام نے بہت سے دکھ اور درد سہے ہیں اب انکا حق ہے کہ وہ پسماندگی ، غربت اور محرومی کی زندگی ترک کرکے ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع کریں جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے تمام جملہ مسائل کا حل سیاسی ہے سیاسی قیادت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملکر صوبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم سب سر جوڑ کر بیٹھیں ہیں اور صوبے کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور امن و امان کی بہتری کے لئے جو ہر مکتبہ فکر کی جانب سے جو قربانیاں دی گئی ہیں انہیں راہیگاں نہیں جا نا چاہیے


