شہید نواب اکبر خان بگٹی کی14ویں برسی کل منائی جائیگی

کوئٹہ: سابق گورنر و سابق وزیراعلیٰ اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر خان بگٹی کی 14ویں برسی کل منائی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق نواب اکبر خان بگٹی کی 14ویں برسی آج منائی جائیگی اس سلسلے میں 26اگست کی صبح 11بجے جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر گہرام بگٹی مرکزی سکرٹریٹ جمہوری وطن پارٹی بگٹی ہائوس پر پارٹی پرچم سرنگوں کریں گے اور نواب اکبر خان بگٹی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی جائے گی جبکہ27اگست بروز جمعرات کو صبح 11 بجے نواب اکبر خان بگٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔دوسری جانب نواب اکبر خان بگٹی کی پرسی کے موقع پر انکے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے بگٹی بولک کوئٹہ میں لنگر اور قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر مدارس میں لنگر تقسیم کیا جائیگا جبکہ بلوچستان کے عوام آج اپنے گھروں میں نواب اکبر بگٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائوں کا اہتمام کریں انہوں نے بلوچستان کی تاجر برداری اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں