بلوچستان میں دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین، فی لیٹر 115روپے مقرر

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین کردیا دودھ کا فی لیٹر ہو ل سیل ریٹ107جبکہ ریٹل پرائس 115روپے مقرر کردیا گیا، ڈائریکٹرل جنرل انڈسٹریز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائس کمیٹی کے ارکا ن سے مشاورت کے بعد دودھ کی فی لیٹر ہو ل سیل قیمت 107جبکہ ریٹل قیمت 115روپے مقرر کردی گئی ہے ، اعلامیے میں ڈیری فارمر اور دکانداروںکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گائے اور بھینس کے دودھ کو 50،50فیصد اور پانچ فیصد فیٹ کے ساتھ فروخت کرنے کے پابند ہونگے جبکہ معیار میں کمی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں