اے پی سی کیلئے ہرجماعت کے پاس جائیں گے ‘ قمر زمان کائرہ

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے ہرجماعت کے پاس جائیں گے،امیدہے کہ قوم کو جلداس نااہل حکومت سے نجات مل جائے گی،حکومت نے جتنے وعدے کیے وہ سب جھوٹے نکلے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں کہتے تھے کہ پی ٹی آئی سونامی لائے گی،ہم اس وقت بھی کہتے تھے کہ سونامی تباہی کانام ہے،آج عمران خان کے ہاتھوں ملک تباہی کے دہانے پر ہے ،دھرنوں کیخلاف ہیں لانگ مارچ اوراحتجاجی مظاہرے کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی ہیجان ہے،حکومت تقسیم کو گہرا کر رہی ہے،نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بن کے رہ گئی ہے،سیاسی انجینئرنگ پر جنرل حمید گل اور اسلم بیگ کے سپریم کورٹ میں بیان موجود ہیں،شہید بی بی بھی یہی کہتی تھیں لیکن اس وقت کہاجاتاتھاکہ پیپلزپارٹی اداروں کیخلاف ہے،عمران کی ناکامیوں اور تباہ کاریوں پر سلیکٹرز کو بھی ایک دن سوچنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوسرے فیز کا خطرہ ہے عوام کو محتاط رہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں