نوشکی،گاڑی اُلٹنے سے 2افراد زخمی

نوشکی : بلو چستان کے ضلع نو شکی میں آر سی ڈی شاہرا ہ پرگاڑی الٹنے سے 2افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نو شکی میں کچکی چاہ علاقے میں آرسی ڈی شاہراہ پر فیلڈر گاڑی الٹنے سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں