نوا ب اکبر بگٹی کی جمہوریت اور بلوچستان کے عوام کیلئے دی جانے والی قربانی مشل راہ ہے، گہرام بگٹی

کوئٹہ؛ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں جموری وطن پارٹی کے بانی نواب اکبر بگٹی کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی بلوچستان کے سابق گورنر وزیر اعلی اور جموری وطن پارٹی کے بانی نواب اکبر بگٹی کی چودھویں برسی کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں عقیدت واحترام سے منائی گئی کوئٹہ میں بگٹی ہاوس میں جموری وطن پارٹی کا پرچم سرنگوں رہا اس موقع پر قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیا گیا جموری وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی گہرام بگٹی اور جے ڈبلیو پی کے دیگر رہنماؤں نے نواب اکبر بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی جمہوریت اور بلوچستان کے عوام کیلئے دی جانے والی قربانیاں مشل راہ ہے جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ملک میں ایک آمر نے نواب اکبر بگٹی کا شھید کیا غیور بلوچ عوام فورسسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک پر مشکل وقت آیا تو بگٹی قبائل پیش پیش ہونگے نواب بگٹی شھید محب وطن لیڈر تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں