ویرات کوہلی اور انوشکا کے یہاں نئے مہمان کی آمد متوقع

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنے مداحوں کو اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی ہے ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ، معروف اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے کچھ دیر پہلے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس کے مطابق ویرات اور انوشکا کے ہاں 2021 ء میں ننھے مہمان کی آمد موقع ہے ۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بُک اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں نے ایک ہی کیپشن لکھا ہے ۔31 سالہ ویرات کوہلی اور 32 سالہ انوشکا شرما کی جانب سے اپنے اکاؤنٹس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’ اور پھر ہم 3 ہیں ۔انہوں نے یہ خبر دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 2021ء میں ہوگی ۔ویروشکا کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں