ٹرمپ کا ترک صدر، یونانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون ک رابطہ، گیس تنازع کے پرامن حل کی اپیل
انقرہ،ایتھنزۛ ترک صدر رجب طیب اردگان اور امریکہ صدر ٹرمپ کا ٹیلی فون پر رابطہ ہواہے۔ ترک صدر نے مشرقی بحیرہ روم کا معاملہ مذاکرات سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اردگان ا کہنا تھا کہ ترکی کئی مرتبہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے یونان کے وزیر اعظم کریاکس میٹسوٹاکس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران بھی تنازع پْرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونان اور ترکی کے درمیان قائم حالیہ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ بحیرہ روم کے مشرق میں توانائی کے وسائل میں اپنے حقوق سے متعلق تنازع کے حوالے سے بات چیت کریں۔دوسری جانب یونانی وزیراعظم نے مٹسوٹاکیز نے مشرقی بحیرہ روم میں جاری تنازع کو کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ یونان کا مطالبہ ہے کہ ترکی بھی مشرقی بحیرہ کے پائیدار حل کے لئے آگے بڑھے۔


