بلوچستان، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کاآغاز
کوئٹہ:سی پی ڈی پروگرام کے 6 ماہ کے دورانیہ پر محیط صوبے کے گیارہ اضلاع میں 3000 اساتذہ کیلئے آ ن لائن سیشنز کے کامیاب انعقاد کے بعد بالآخر ایس او پیز کے تحت 12 روزہ ٹریننگز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جو اس وقت صوبے کے مختلف اضلاع میں مرحلہ وار جاری ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث سی پی ڈی پائٹ نے یونیسیف اور یورپی یونین کے تعاون سے پرائمری مڈل اور ہیڈ سکول ٹیچرز کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ میں کامیاب زوم آن لائن سیشنز کا انعقاد کیا جو صوبے کے تعلیم کے میدان میں اہم سنگ میل ہے۔آن لائن ٹریننگز کے دوران 55 سیشنز منعقد ہوئے جن میں صوبے کے دور دراز علاقوں کے 1173 اساتذہ نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔جن میں 359 خواتین اساتذہ بھی شامل تھیں۔کورونا وائرس کے کیسیز میں کمی کے بعد اب سی پی ڈی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ٹریننگ سیشنز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ٹریننگ سیشنز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ سکول کھلنے کے بعد ایس او پیز کے تحت تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جا سکے۔


