سپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد ۛسپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائرکر دی گئی ۔جمعہ کو درخواست اسلام آباد کے شہری ڈاکٹر صادق علی نے دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فوری ریفرنڈم کرانے کا حکم دے،عدالت میں کیس کی کاروائی میڈیا پر براہ راست دکھائی جائے۔ درخوراست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا،موجودہ نظام سے ملک کے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے۔موقف اختیار کیاگیاکہ اسلام وسائل کے ضیاع سے روکتا ہے،ریفرنڈم کرا کے عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس طرح کا نظام حکومت چاہتے ہیں،درخواست میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں