کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا خطرے سیآگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں،جس سے خوف پیدا ہو۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید مثر بنانے پر مشاورت کی گئی، چاروں وزرائیاعلی کے علاوہ معاون خصوصی ظفرمرزا نے شرکا کو بریف کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت پربھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھاجائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفرمرزاہر روز شام 5بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں