ژوب میں بیوٹمز یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں، بی این پی
اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ژوب میں آئی ٹی کیمپس کے قیام میں روڑے اٹکانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواجونوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت اور تعلیم دشمن اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس حوالے سے عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی موجود ہے کہ فوری طور پر آئی ٹی یونیورسٹی کیمپس کیلئے زمین مختص کی جائے لیکن اس حوالے سے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں اس سے فوری طور پر اجتناب کیا جائے ژوب ڈویژن کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے عمل کو نہ روکا جائے اور کیمپس بنانے کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں بلوچستان پہلے ہی پسماندہ ہے اور ایسے اقدامات سے پسماندگی میں مزید اضافہ ہو گا بلوچستان کے نوجوانوں کو دانش گاہوں کے حوالے سے کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ پورا ہو نہ پا رہا جب ایسے ادارے بنائے جا رہے ہیں انہیں برداشت نہیں کیا جا رہا حکومت کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ علم دشمن اقدامات سے گریز کریں اور ژوب میں آئی ٹی کیمپس کے قیام کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے ۔


