آواران، چھ افراد کو اغواء کرلیاگیا

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے چھ افراد کو اغواء کرلیا۔ضلعی انتظامیہ آواران کے مطابق واقعہ آواران کے علاقے گیشکور میں پیش آیا، جہاں مغوی ٹرکوں میں سامان لے کر کیچ سے آواران کی طرف لے جارہے تھے کہ نواحی علاقے گیشکور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے،مغوی ٹرک ڈرائیور ہیں اور غیر مقامی بتائے جاتے ہیں، انتظامیہ کے مطابق اغواء کی اطلاع ملنے کے بعد مغوی افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

آواران، چھ افراد کو اغواء کرلیاگیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں