کیچ ، ٹریفک حادثے میں ڈپٹی کمشنر کیچ سمیت تین افراد زخمی
کوئٹہ:ضلع کیچ میں ٹریفک حادثہ ڈپٹی کمشنر کیچ سمیت تین افراد زخمی، لیویز کے مطابق جمعرات کو ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کیچ الیاس کبزئی کی گاڑی ہوشاب کے علاقے تاجابان میں حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کیچ الیا س کبزئی، غلام محمد اور ساقی بخش زخمی ہوگئے لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایک شدید زخمی کو کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت دوسرے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


