جرمنی میں پانچ بچوں کو قتل کرکے ماں کی ٹرین تلے آکر خودکشی کی کوشش
برلن:جرمنی کے شہر زولنگن میں خاتون نے اپنے پانچ بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی، خاتون کوتشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے کے بعدجاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ خاتون نے پانچ بچوں کو قتل کر کے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے نکل کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی۔قتل ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔پولیس کو واقعے کی اطلاع بچوں کی نانی نے دی، 11 سالہ بچہ اپنی نانی کے ساتھ موجود ہے۔
Load/Hide Comments


