مریم نوازسمیت دیگر کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کئے جانے پر ن کا اجلاس طلب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعہ پرمریم نواز سمیت دیگرلیگی رہنمائوں اور کارکنوں پر درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کئے جانے پر مسلم لیگ (ن)کا اہم اجلاس کل ( ہفتہ) کو طلب کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںہونے والے اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے تمام اہم رہنمائوں کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ااجلاس میں مسلم لیگ (ن) آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں