خیبر پختونخواہ اسمبلی نے 4 ستمبر یوم حجاب کے طور پر منانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی
پشاور:خیبر پختونخواہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 4 ستمبر کو یوم حجاب کے طور پر منایا جائے، جمعہ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد کی منظوری کے وقت اے این پی نے مخالفت کرتے ہوئے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ اسلام کو سیاست کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ماضی میں بھی اسلام کے نام ہر دہشت گردی ہوئی،جس کے باعث لوگوں میں برداشت ختم ہوئی ایسی قرارداد پیش کرنے سے قبل ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے کہا کہ ہم چادر اور دوپٹے کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیر قانون سلطان خان نے کہا کہ یوم حجاب منانے کی قرارداد کی حمایت کی جاتی ہے اور اگر کوئی یوم حجاب منانا چاہتا ہے تو اس میں کیا قباحت ہے۔ بحث کے بعد قرارداد منظور کے لیے پیش کی گئی۔ اے این پی کی مخالفت کے باوجود قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی


