تمبو،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،موٹرسائیکل سوار جاں بحق
تمبو:نوتال کے قریب تیزرفتار مزدہ ٹرک کی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر موٹرسائیکل سوار جانبحق مزدہ ڈرائیور موقعے سے فرار پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیزرفتار مزدہ ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار محبوب علی بوہڑ جانبحق ہوگیا اور مزدہ ڈرائیور مزدہ ٹرک چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزدہ ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


