موجودہ حکومت عملی طور پرقادیانی لابی کو جگہ دینے کی کوشش میں ہے ،مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے 7ستمبر یوم الفتح کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیت کیناپاک فروغ کا خواب دیکھنے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا موجودہ حکومت عملی طور پرقادیانی لابی کو جگہ دینے کی کوشش میں ہے جبکہ زبان پر درود شریف پڑھتے ہوئے نظرآتی ہے جوکہ کھلی منافقت ہے ،ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جدو جہد پر قائد جمعیت مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ان یہودی اور قادیانی نواز حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں گے جنہوں نے ملک کے نظریات کا سودا کیاہے، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی رشد وہدایت کا جو سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع فرمایا تھا اسے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ ؓ پر ختم فرما دیا اور ختم نبوت کے عظیم الشان محل کی تکمیل حضرت محمد رسول اللہ ؓ پر ختم فرما دیا اور ختم نبوت کے عظیم الشان محل کی تکمیل حضرت محمد رسول اللہ ؓ کا وجود مسعود ہے۔ختم نبوت کے اس عقیدہ پر قرآن کریم میں متعدد آیات موجود ہیں اور تقریبا دو سو سے زیادہ روایات ہین جن سے عقیدہ ختم نبوت بڑی وضاحت اور صراحت کے ساتھ ثابت ہوتا ہے ، ایسے تواتر اور قطعیت کی نظیر کسی اور مسئلہ میں ملنا مشکل ہے۔مذکورہ مسئلہ پر نہ صرف امت محمدیہ کا اجماع ہے بلکہ تمام کتب سماویہ کا اور تمام انبیا کرام کا اس پر اجماع ہے ۔ عالم ارواح میں تمام انبیا کرام علیہم السلام کا اس پر عہدو پیمان ہے، جیسے توحید الہی تمام ادیان کا اجماعی عقیدہ ہے اسی طرح ختم نبوت کا عقیدہ بھی تمام کتب الہیہ ، تمام انبیا کرام اور تمام ادیان سماویہ کا متفقہ اور اجماعی عقیدہ ہے۔ آغاز انسانیت سے لے کر آج تک اس پر ہمیشہ اتفاق رہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ؓ ہی ہیں اور سلسلہ نبوت ورسالت آپ کی ذات گرامی پر ختم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتب سماویہ میں اس کی ان گِنت پیشینگوئیاں کی گئیں ، آپ کا نام ، القاب، جائے ولادت اور آپ ؓ کے دار ہجرت کی خبریں دی گئیں ۔ اللہ تعالی نے اس عقیدہ کے بیان کے سلسلہ میں تمام مخلوقات پر اور تمام اقوام عالم پر اپنی حجت پوری فرمادی اور اس عقیدہ سے کسی صاحب ایمان کو کسی زمانہ میں اختلاف نہیں رہا۔دین اسلام میں جس طرح توحید باری تعالی ، رسالت او ر قیامت کے بنیادی قطعی اور اصولی عقائد پر ایمان لانا ضروری ہے اسی طرح اس امر پر بھی ایمان لانا لازم ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ؓ اللہ تعالی کے آخری پیغمبر ہیں ،انہوں نے کہا کہ یوں تو مکمل قرآن کریم ختم نبوت کی دلیل ہے، کیونکہ قیامت تک کیلئے امتِ مسلمہ کیلئے راہِ نجات قرآن کو ماننا اور اس میں موجود احکامِ خداوندی پر عمل پیرا ہونے ہی سے دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔


