کراچی کی عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،مراد سعید

اسلام آباد ۛوفاقی وزیرمو اصلا ت مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے بلاول بھٹو نے وبا کے دوران جو راشن بانٹا اسے قوم اب تک تلاش کر رہی ہے ۔ اتوار کے روز اپنے ایک جا ری بیان میں انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا وزیراعظم کی آمد کے بعد کراچی کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے دوران ایک کروڑ 60لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد دی فرزند زرداری وبا کے دوران جوراشن بانٹا اسے قوم اب تک تلاش کر رہی ہے 11سوارب سے کراچی کی تعمیر و فلا ح کے سفر کا آغاز کیا جا چکا ہے وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں گے کیو نکہ ہم کراچی کے عوام کو زرداری اور فرزند زرداری کے رحم و کرم پر نہیں چھو ڑ سکتے ۔ ( درانی )#/

اپنا تبصرہ بھیجیں