پاکستان میں کرونا وائرس کے چار مریض صحت یاب ہوگئے، ہسپتالوں سے ڈسچارج

اسلام آباد، پاکستان میں کرونا وائرس کے چار مریض صحت یاب ہوگئے، ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ منگل کو محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 187 ہے، سندھ میں 150, اسلام آباد میں 4، پنجاب میں ایک، کے پی کے میں پندرہ کیسز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں چار، بلوچستان میں 14، اور گلگت میں تین کیسز ہیں، ابتک چار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں تین اور اسلام آباد میں ایک مریض کو ڈسچارج کیا گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 499 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 100نئے کیسز سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں